اسلام آباد (ٹی این ایس) پولیس کا مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن

 
0
5

اسلام آباد (ٹی این ایس) پولیس کا مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن سرچ آپریشن کے دوران 473 افراد،62 گھروں، 70 موٹر سائیکلوں اور23گاڑیوں کو چیک کیا گیاجبکہ جانچ پڑتال کے لئے سات موٹرسائیکلوں کوتھانہ منتقل کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا کی سپر ویڑن میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشن کیا گیا،سرچ آپریشن کے دوران 473 افراد،62 گھرانوں، 70 موٹر سائیکلوں اور23 گاڑیوں کو چیک کیا جبکہ جانچ پڑتال کے لئے سات موٹرسائیکلوں کوتھانہ منتقل کیا گیا، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضانے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے، سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں، اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے