اسلام آباد (ٹی این ایس) پولیس کا جر ائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کیلئے مو ثر کریک ڈاون، سنگین جر ائم میں ملوث سات مجرمان اشتہا ریو ں سمیت12جر ائم پیشہ عناصر گرفتار،ملزمان کے قبضہ سے شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، گرفتارملزمان کے خلاف مقدمات درج،مزید تفتیش جاری تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کے لئے مو ثر کریک ڈاو¿ن جاری ہے، اس سلسلے میں تھا نہ سیکر ٹر یٹ، تھا نہ کو ہسار، تھا نہ شالیمار اور تھا نہ انڈسٹر یل ایر یا پولیس ٹیموں نے پا نچ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 30بو تلیں شراب اورمختلف بو ر کے چار عددپستول معہ ایمونیشن برآمد کر لئے ، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہا ری اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلا ئی جانے والی خصوصی مہم کے دوران سات مجرمان کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی، ایس ایس پی آپریشنزاسلام آبادقاضی علی رضا نے کہاکہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،













