اقوام متحدہ کا پاکستان کیلئے ملکی ڈائریکٹر ڈاکٹر ماریہ بو رومیو کا سینیٹر رحمان ملک سے انکے گھر ملاقات،

 
0
386

اسلام آباد جولائی 09 (ٹی این ایس): اقوام متحدہ کا پاکستان کیلئے ملکی ڈائریکٹر ڈاکٹر ماریہ بو رومیو کا سینیٹر رحمان ملک سے انکے گھر ملاقات،
ڈاکٹر ماریہ بو رومیو کے ہمراہ ڈاکٹر رجول خان بھی موجود تھے، ڈاکٹر ماریہ بو رومیو پاکستان و افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی پروجیکٹس یون ایڈ کی نگران ہے، سینیٹر رحمان ملک نے یو این ایڈ کے ساتھ پاکستان میں ایڈز کے روک تھام پر تفصیلی گفتگو کی. یو این ایڈ کے ملکی ائریکٹر ڈاکٹر ماریہ نے سینیٹر رحمان ملک کا ایڈز کیخلاف کالم و سینیٹ میں تقاریر کو سراہا. سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ یہ بات پریشان کن ہے کہ حکومت نے ایڈز کے روک تھام کیلئے بجٹ میں کوئی رقم نہیں رکھا ہے۔

ایڈز کے مکمل خاتمے کیلئے اقوام متحدہ پاکستان کی بھرپور رہنمائی اور مدد کرے۔ ڈاکٹر ماریہ بورومیو نے کہا کہ اقوام متحدہ سینیٹر رحمان ملک کی ایڈز کی روک تھام کیلئے حکومت سے بجٹ کے مطالبے کو سراہتا ہے۔ ایڈز کے روک تھام کیلئے جلد پارلیمنٹ میں قانون سازی کیلئے بل لاونگا،