سی ڈی اے اور سپارکو کے درمیان منگل کے روز سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں ایک مفاہمتی یا داشت پر دستخط کئے گئے جس کے تحت اسلام آباد شہر کے مختلف حصوں کی سٹلائیٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے مانیٹرنگ کی جا سکے گی۔

 
0
1454

اسلام آباد جولائی 09 (ٹی این ایس): سی ڈی اے اور سپارکو کے درمیان منگل کے روز سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں ایک مفاہمتی یا داشت پر دستخط کئے گئے جس کے تحت اسلام آباد شہر کے مختلف حصوں کی سٹلائیٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے مانیٹرنگ کی جا سکے گی۔

مفا ہمتی یا داشت پر چیئر مین سی ڈی اے عا مر علی احمد اور چیئر مین سپا رکو نے دستخط کئے۔اس موقع پر سی ڈی اے کے پلاننگ ونگ کے سینئر افسران اور سپارکو کے ما ہرین و افسران بھی مو جود تھے۔
اس مفا ہمتی یا داشت کے تحت سپا رکو سی ڈی اے کو اسلام آباد کی شہری آبادی کے پھیلاؤ، کچی آبا دیوں کی نشا ندہی، سر کاری ارا ضی پر ہونے وا لی تجا وزات کی موئثر ما نیٹرنگ کے لئے مدد فراہم کرے گا اور جدید ٹیکنا لوجی سے سی ڈی اے شہر کی بے ترتیب ہونے والی آ بادی کو کم وقت میں ما نیٹر کر سکے گا۔ اس مفا ہمتی یا داشت سے اسلام آبادکے گرین کریکٹر کے فروغ کے ساتھ ساتھ تحفظ میں مزید بہتری آئے گی۔ سپا رکوکی طرف سے دی جانے والی سٹلائیٹ ٹیکنا لوجی کے با عث سی ڈی اے کو زمین استعمال میں لانے کے لئے کئے جا نے وا لے اقدا مات میں بھی مدد ملے گی۔ ابتدائی طور اس ٹیکنا لوجی سے سہ ما ہی بنیا دوں پر استفادہ کیا جائے گاتا ہم بعد ازاں نہ صرف براہ راست بلکہ روزانہ کی بنیا دوں پر ما نیٹرنگ کی جائے گی۔ مزید برآں سپار کو اس ضمن میں سی ڈی اے کی استعداد کار کو بڑھانے میں بھی مدد کرے گا۔
اس مفا ہمتی یا داشت کے تحت اسلام آباد کے مختلف علا قوں کی موئثر ما نیٹرنگ کے لئے با قا عدہ فریم ورک اور روڈ میپ تیار کیا جائے گا تا کہ اس ٹیکنا لوجی سے بھر پور استفادہ کیا جا سکے۔ اس مفا ہمتی یا داشت پر عملدرآمد کے لئے ایک کمیٹی بھی بنائی جا ئے گی جس میں سی ڈی اے اور سپا رکو کے دو دو افسران شا مل ہوں گے۔ یہ کمیٹی اس ٹیکنا لوجی کے باعث ہونے والی موئثر ما نیٹرنگ اور مشترکہ مینجمنٹ کے کام کو دیکھے گی۔
چئیر مین سی ڈی اے عا مر علی احمد نے سپا رکو کی طرف سے کی جانے وا لی کا وشوں کو سرا ہتے ہوئے کہا کہ سپارکو سی ڈی اے کو مختلف ایریاز میں تکنیکی معا ونت فراہم کر رہا ہے اس سے کامیاب نتا ئج برآمد ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپارکو کے تعا ون سے سی ڈی اے میں جی آئی ایس (GIS)لیب کا قیام دونوں اداروں کے درمیان تعا ون کی بہترین مثا ل ہے۔ چیئر مین سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام آباد کی آبادی میں روز افزوں اضا فہ ہوتا جا رہا ہے اور ٹیکنا لوجی کے بغیر تمام آبادی کی موئثر ما نیٹرنگ ممکن نہیں ہے اس لئے جدید ٹیکنا لوجی سے ما نیٹرنگ کرنا وقت کی اہم ضروت تھی۔ انہوں نے کہا کہ سیٹلائیٹ ٹیکنا لوجی کے استعمال کی مفا ہمتی یا داشت سے اسلام آباد کی بے ہنگم آبادی کو کنٹرول کرنے کے علا وہ سر کاری ارا ضی پر ہونے وا لی تجا وزات با لخصوص اسلام آباد کے گرین کریکٹر کو حقیقی معنوں میں تحفظ دینے میں مدد ملے گی۔
اس موقع پر سپا رکو کے چیئر مین نے کہا کہ سپا رکو سی ڈی اے کے ساتھ عوا می دلچسپی کے شعبوں میں تعا ون جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مفا ہمتی یا داشت ملک کے دیگر شہروں کے لئے رول ما ڈل کی حیثیت رکھے گا۔