اسلام آباداگست22(ٹی این ایس)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف کی قیادت میں ن لیگی حکومت نے ملک کو ٹریک پر ڈال کر ترقی کی راہ ہموار کی اور ہم ان کی حکمت عملی کے تحت ہی ملک کو ترقی و خوشحالی کا گہوارہ بناکر ہی دم لیں گے انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کو یہاں ایوان وزیر اعظم میں ن لیگ کے سینٹرز سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کیا جس میں ملک کی مجموعی صورتحال اور جاری ترقیاتی کاموں سے متعلقہ امور زیر بحث آئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 2013میں ن لیگ نے حکومت بنائی تو ملک کو گون گوں مسائل درپش تھے لیکن نواز شریف کی بہتر حکمت عملی اور قیادت کی بدولت ہی نہ صرف ملک کو ان چیلنجز سے چھٹکارا ملا بلکہ ترقی و خوشحالی کی سفر بھی شروع ہوا جس کے ثمرات سے عوام مستفد ہورہے ہیں وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں کا ن لیگ کی چار سالہ حکومت سے موازنہ کیاجائے تو یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ اس ملک میں ن لیگ کی حکومت نے ہی بہتر کارکردگی دکھائی جو انتہائی قابل ستائش ہے انہوں نے کہا ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور نواز شریف کی قیادت میں شروع کیے گئے منصوبے نہ صرف تکمیل تک پہنچائیں گے بلکہ نواز شریف کی حکمت عملی اور اصولوں کو اپنا کر مشعل راہ بناکر ملک کو ترقی خوشحالی و امن کا گہوراہ بنائیں گے