صدر ہائیکورٹ بار ملتان شیر زمان قریشی کی گرفتاری کے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش

 
0
88208

ملتان اگست22(ٹی این ایس)لاہور ہائیکورٹ میں ملتان بار توہین عدالت کیس کی سماعت۔آر پی او ملتان سلطان اعظم تیموری کی جانب سے صدر ہائیکورٹ بار ملتان شیر زمان قریشی کی گرفتاری کے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی ۔رپورٹ کے مطابق ملتان پولیس کی جانب سے صدر ہائیکورٹ بار ملتان شیر زمان قریشی کی گرفتاری کے لیے متعدد چھاپے مارے گئے مگر ابھی تک شیر زمان قریشی کی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں ملتان بار توہین عدالت کیس کی سماعت کے موقع پر چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے صدر ہائیکورٹ بار ملتان شیر زمان قریشی کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے آر پی او ملتان سلطان اعظم تیموری کوتوہین عدالت کے مرتکب شیر زمان قریشی کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔حکم کی تکمیل کے لیے ملتان پولیس کی جانب سے صدر ہائیکورٹ بار ملتان شیر زمان قریشی کی گرفتاری کے لیے متعدد چھاپے مارے گئے مگر ابھی تک شیر زمان قریشی کی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی۔ذرائع کے مطابق ملتان پولیس کی جانب سے رات گئے بھی شیر زمان قریشی کے گھر پر چھاپہ، بھائی اور بھتیجے گرفتار۔عدالت کی جانب سے آر پی او ملتان سلطان اعظم تیموری کو توہین عدالت کے مرتکب صدر ہائیکورٹ بار ملتان شیر زمان قریشی کی گرفتاری کے لیے 8 ستمبر تک کی مہلت مل گئی۔ لاجربنچ کی جانب سے توہین عدالت کے مرتکب صدر ہائیکورٹ بار ملتان شیر زمان قریشی کے لیے دوبارہ وارنٹ گرفتای جاری