ملتان، بیوی نے تشدد کرکے اپنے شوہر کو قتل کردیا

 
0
364

ملتان اگست13(ٹی این ایس) ملتان کے علاقے بدھلہ سنت میں بیوی نے تشدد کرکے اپنے شوہر کو قتل کردیا۔ ملتان کے علاقے بدھلہ سنت میں بیوی نے گھریلو جھگڑے پر ڈنڈے کے وار کرکے شوہر کو قتل کردیا۔ پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمہ نے شوہر کو نشہ آور چیز کھلا کر بے ہوش کیا اور پھر سر پرڈ نڈے مار مار کر قتل کردیا۔اہل علاقہ نے بتایا کہ دونوں میاں بیوی کے درمیان گزشتہ چند روز سے جھگڑا چل رہا تھا۔ مقتول بلال نے پانچ سال قبل ملزمہ خورشید بی بی سے دوسری شادی کی تھی۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور ملزمہ سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔