لاہور اگست22(ٹی این ایس) : حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2017-18 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 13 ویں اجلاس میںاریگیشن سیکٹر کی ترقیاتی سکیم کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر1 ارب 13کروڑ53لاکھ 90ہزار روپے کی منظوری دے دی ۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد جہانزیب خان نے کی جبکہ سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو سمیت صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔صوبائی ورکنگ پارٹی کے 13ویں اجلاس میں اریگیشن سیکٹر کی جس ترقیاتی سکیم کی منظوری دی گئی اس میں ڈیرہ غازی خان کینال کے مقام پر پہاڑی راستے کی اپ گریڈیشن کیلئے 1 ارب 13 کروڑ 53 لاکھ 90 ہزار روپے شامل ہیں۔