وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی ملاقات

 
0
247

لاہور 01 جون 2021 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور،بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اوردکھی انسانیت کی خدمت کے لئے اقدامات بات چیت مولانا طارق جمیل نے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدارکی قیادت میں پنجاب حکومت کے دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے کیے گئے اقدامات کو سراہا مولانا طارق جمیل نے خصوصی دعا بھی کی اللہ تعالیٰ آپ کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ دکھی انسانیت کی خدمت میں ہی سکون اوراطمینان ہے۔ پنجاب حکومت عام آدمی کی فلاح وبہبودپرپوری طرح فوکس ہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ آج تک کسی مخالف کے ساتھ بھی انتقامی کارروائی نہیں کی۔ میرا اورمیری حکومت کا مشن دکھی انسانیت کی خدمت ہے۔ صوبے میں ریسکیو 1122کا دائرہ کار تحصیل کی سطح تک بڑھایا ہے۔ پنجاب میں ایئر ایمبولینس چلانے کی تجویززیر غور ہے۔ میری خواہش ہے کہ اس تجویز کو جلد از جلد عملی شکل دی جائے۔ ایئر ایمبولینس کے شروع ہونے سے سیلاب،آتشز دگی اوردیگر قدرتی آفات میں لوگوں کو ریسکیو کرنے میں مدد ملے گی۔ کورونا وباء کے دوران علمائے کرام کا تعاون لائق تحسین ہے۔ حکومت علمائے کرام کی قومی اوردینی خدمات کی معترف ہے۔ علماء کرام نے ہر موڑ پر اور ہر مشکل کی گھڑی میں حکومت کی رہنمائی کی ہے۔ انتہاپسندی کے خلاف فکری اور نظریاتی جنگ میں بھی علمائے کرام کا کردارقابل تحسین ہے۔