اسلام آباد (ٹی این ایس):ایڈیشنل سیکریٹری ایڈمن سعید احمد میتلا کو اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی منظوری سے قائم مقام سیکریٹری قومی اسمبلی سیکریٹریٹ تعینات کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سابق سیکریٹری جنرل طاہرحسین اپنی مدتِ ملازمت مکمل ہونے پر گزشتہ روز ریٹائر ہو گئے تھے، جس کے بعد یہ تقرری عمل میں آئی۔
سعید احمد میتلا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے سینئر ترین افسر ہیں اوراس سے قبل ایڈیشنل سیکریٹری ایڈمن کے ساتھ ساتھ پرنسپل سیکریٹری ٹو اسپیکرکی ذمہ داریاں بھی ادا کر رہے تھے۔
ذرائع کے مطابق انہیں پارلیمانی امور، انتظامی معاملات اور ایوان کی کارروائی کا وسیع تجربہ حاصل ہے، جس کے باعث ان کی تقرری کو اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔












