اسلام آباد (ٹی این ایس) ترنول اسلام آباد – سیکٹر ایف 10- ایس ایچ او شفقت فیض کی بہترین کارروائی سیکٹر ایف ٹین مرکز میں فحاشی کے اڈے پر پولیس کا چھاپہ، 11 لڑکیاں اور 2 لڑکے گرفتار

 
0
4

اسلام آباد (ٹی این ایس) وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایف ٹین مرکز میں تھانہ شالیمار پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسپا سینٹر کی آڑ میں قائم فحاشی اور جسم فروشی کے اڈے پر کامیاب چھاپہ مارا، جس کے دوران 11 لڑکیوں اور 2 لڑکوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی، جہاں مذکورہ اسپا سینٹر میں طویل عرصے سے غیر اخلاقی سرگرمیاں جاری تھیں چھاپے کے دوران موقع سے اہم شواہد بھی تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔

گرفتار افراد کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ پولیس نے واضح کیا ہے کہ تمام ملزمان کے خلاف باقاعدہ مقدمات درج کیے جائیں گے اور کسی قسم کی رعایت یا ڈیل نہیں دی جائے گی۔