ہری پور (ٹی این ایس) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور کی آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے ساتھ میٹنگ۔

 
0
3

ہری پور (ٹی این ایس) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور کی آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے ساتھ میٹنگ۔

منشیات فروشوں موت کے سوداگروں ،جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے ۔ضلع کو کرائم فری ضلع بنانے کا عہد ۔ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور

انچارج ارگنائزڈ کرائم یونٹ سعید شاہ اور ان کی ٹیم کو بہترین کارکردگی کی بناء پر نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیے ۔

ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور نے آرگنائزڈ کرائم یونٹ سے میٹنگ کی ۔اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن جمیل الرحمان ،ڈی ایس پی ہیڈکواٹر محمد تنویر بھی موجود تھے ۔
ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور نے کہا کہ منشیات فروشوں موت کے سوداگروں اور جرائم پیشہ عناصر کی ضلع ہری پور میں کوئی جگہ نہیں ۔ان کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ ضلع کو کرائم فری ضلع بنانے کا عہد ہے ۔ جرائم کے خاتمے کے لیے سب نے ایک ٹیم کی طرح کام کرنا ہے ۔ محکمہ پولیس میں فرض شناسی اور ایمانداری سے فرائض انجام دینے والے افسران محکمہ کا قیمتی اثاثہ ہیں۔اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران کی حوصلہ افزائی سے دیگر افسران میں بھی محنت اور لگن کا جذبہ پیدا ہوتا ہے ۔مذید کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہری پور پولیس کی اولین ترجیع ہے۔جس کے لیے تمام افسران مزید مستعدی اور دیانت داری سے اپنے فرائض سرانجام دیں۔