پشاور(ٹی این ایس) ایمل ولی کا بانی پی ٹی آئی کیخلاف کیس غیر مؤثر قرار دیکر نمٹا دیا گیا

 
0
42

پشاور ہائی کورٹ نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما ایمل ولی کا بانی پی ٹی آئی کے خلاف کیس غیر موثر قرار دے کر نمٹا دیا۔

جسٹس شکیل احمد اور جسٹس وقار احمد نے کیس کی سماعت کی۔ایمل ولی کے وکیل نے کہا کہ اسمبلی رہی نہ بانی پی ٹی آئی رکن رہے، کیس اب قابل سماعت نہیں۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی ضمنی انتخابات میں 7 حلقوں سے جیت گئے تھے، اثاثوں اور کاغذات نامزدگی میں بانی پی ٹی آئی نے غلط بیانی کی، انہوں نے کاغذات میں توشہ خانہ تحائف کا ذکر نہیں کیا۔

درخواست گزار نے کہا تھا کہ اثاثے ظاہر نہ کرنے پر بانی پی ٹی آئی کو 7 حلقوں سے نااہل کیا جائے۔