پشاور(ٹی این ایس) پشاور ہائیکورٹ نے علی زمان کا نتائج کیخلاف درخواست پر سماعت کا حکم نامہ جاری کردیا

 
0
60

پشاور ہائیکورٹ کا خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 73 پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ امیدوار علی زمان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ دے دیا۔

پشاور ہائیکورٹ نے پی کے 73 کے امیدوار علی زمان کا نتائج کے خلاف درخواست پر سماعت کا حکم نامہ جاری کردیا۔

حکم نامے میں لکھا گیا کہ عدالت کے حکم پر آر او پی کے 73 پیش ہوئے لیکن علی زمان اور ان کے ساتھیوں نے آر او کو گھیر کر ان سے پلین پیپر پر کمرہ عدالت میں دستخط لینے کی کوشش کی اور آر او کو گالیاں دے کر ہراساں کیا، اس لیےعلی زمان کا یہ رویہ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ہے جس کے خلاف آر او نے بھی تحریری طور پر شکایت عدالت کے نوٹس میں لائی ہے۔

عدالت نے اپنے حکم نامے میں مزید کہا کہ درخواست گزار کو نوٹس جاری کیا جاتا ہے کہ وہ اپنی پوزیشن واضح کریں، کیوں نہ ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت کل 15 فروری تک ملتوی کردی۔