کرائے کے ترجمانوں کا اجلاس بلانے کے بجائے معیشت پر اجلاس بلائیں، مریم اورنگزیب

 
0
202

اسلام آباد 05 جنوری 2021 (ٹی این ایس): مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہےکہ کرائے کے ترجمانوں کا اجلاس بلانے کے بجائے معیشت پر اجلاس بلائیں۔

پی ڈی ایم کی ناکامی کے حوالے سے دیے گئے حکومتی بیانات پر لیگی ترجمان نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم سیاسی موت مر چکی ہے تو روز اجلاس بلا کر ماتم کیوں کر رہے ہیں؟
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب آپ کی مسلط کردہ حکومت اپنی نالائقی، نااہلی اور چوری کی موت مر رہی ہے، اپوزیشن کے بجائے عوام کو ٹف ٹائم آپ کی نالائقی نااہلی اور چوری سے مل رہا ہے، پی ڈی ایم آپ کو فارن فنڈنگ کیس میں دیا گیا این آر واپس لے گی۔