اسلام آباد (ٹی این ایس) اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد احسن خان نے چین کی معروف “کریمنل انویسٹی گیشن پولیس یونیورسٹی آف چائنا” کے تین سالہ فلیگ شپ سکالرشپ ماسٹرز پروگرام میں نمایاں کامیابی حاصل کی اور بہترین کارکردگی پر گریجویٹ” “آؤٹ اسٹینڈنگ کا اعزاز اپنے نام کیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد احسن خان نے چین کی معروف “کریمنل انویسٹی گیشن پولیس یونیورسٹی آف چائنا “کے تین سالہ فلیگ شپ اسکالرشپ ماسٹرز پروگرام میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور”گریجویٹ” “آؤٹ اسٹینڈنگ” کا اعزاز اپنے نام کرلیااے ایس آئی محمد احسن خان نے تین سالہ ماسٹرز پروگرام کے دوران تعلیمی، تحقیقی اور پیشہ ورانہ شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس پر انہیں یونیورسٹی کی جانب سے”گریجویٹ” “آؤٹ اسٹینڈنگ”کے اعزاز سے نوازا گیا۔یہ اعزاز نہ صرف اے ایس آئی محمد احسن خان کی محنت، قابلیت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے بلکہ اسلام آباد پولیس کے لیے بھی ایک قابلِ فخر کامیابی ہے۔ ان کی کامیابی جدید تعلیم، بین الاقوامی تربیت اور پیشہ ورانہ استعداد میں اضافے کے لیے اسلام آباد پولیس کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کی عکاسی کرتی ہے۔اسلام آباد پولیس کے افسران اور اہلکاروں کی پیشہ ورانہ استعداد بڑھانے، جدید تفتیشی طریقہ کار سے روشناس کرانے اور بین الاقوامی سطح پر تربیت و تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایسے اقدامات کا مقصد پولیس فورس کی تفتیشی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانا اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ پولیسنگ کو فروغ دینا ہے۔اسلام آباد پولیس کے لیے اے ایس آئی محمد احسن خان کی یہ کامیابی ایک قابلِ فخر اعزاز ہے اور دیگر پولیس افسران و جوانوں کے لیے محنت، پیشہ ورانہ عزم اور مسلسل سیکھنے کی ایک روشن مثال ہے















