اسلام آباد (ٹی این ایس) پولیس فورس کے انتظامی و آپریشنل امور، لاجسٹکس سپورٹ اور افرادی قوت کا جائزہ

 
0
6

اسلام آباد (ٹی این ایس) پولیس فورس کے انتظامی و آپریشنل امور، لاجسٹکس سپورٹ اور افرادی قوت کا جائزہ ۔آئی جی سید علی ناصر رضوی نے سینئر پولیس افسران کو انتظامی امور میں مزید بہتری، وسائل کے بہتر استعمال اور افرادی قوت سے متعلق امور پر خصوصی توجہ دینے کے احکامات جاری کئے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز محمد جواد طارق، اے آئی جی لاجسٹکس محمد عثمان طارق بٹ اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن سلیمان ظفر کے ساتھ اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسلام آباد پولیس کے انتظامی و آپریشنل امور، لاجسٹکس سپورٹ، دستیاب وسائل کے استعمال اور افرادی قوت سے متعلق معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران متعلقہ افسران نے اپنے شعبہ جات کی کارکردگی، جاری اقدامات اور مختلف امور پر ہونے والی پیش رفت سے آئی جی اسلام آباد کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر پولیس کی ضروریات، لاجسٹکس سہولیات، افرادی قوت کی دستیابی اور آپریشنل استعداد کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے انتظامی امور میں مزید بہتری لانے، دستیاب وسائل کے موثر اور بہترین استعمال کو یقینی بنانے اور افرادی قوت سے متعلق امور پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس فورس کی آپریشنل استعداد بڑھانے کے لیے وسائل اور افرادی قوت کی ضروریات کا موثر انداز میں جائزہ لیتے ہوئے عملی اقدامات کیے جائیں۔آئی جی اسلام آباد نے افسران کو ہدایت کی کہ تفویض کردہ ذمہ داریوں کو پیشہ ورانہ انداز میں سرانجام دیا جائے اور تمام انتظامی و آپریشنل امور کو باہمی رابطہ کاری کے ذریعے موثر انداز میں آگے بڑھایا جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دستیاب وسائل کا درست استعمال اور بہتر انتظامی نظام پولیسنگ کے معیار کو مزید بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلام آباد پولیس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ، موثر اور مضبوط پولیس فورس بنانے کے لیے انتظامی، آپریشنل اور افرادی قوت سے متعلق اقدامات کو مزید بہتر بنایا جائے گا تاکہ شہریوں کو بہتر اور معیاری پولیس خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے