ایف آئی اے کے ایک افسر پرسنگین الزامات ،دوسرے افسر کے ہمراہ ہیڈکوارٹر منسلک

 
0
398

اسلام آباد ستمبر 11 (ٹی این ایس)فیڈرل انوسسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے )نے اپنے 2 افسران کے خلاف انضباطی کاروائی  کرتے ہوئے انھیں ہیڈکوارٹر کے ساتھ منسلک کر دیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کے دفتر کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹفیکیشن کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر( بی ایس -17 )افتخار احمد خان اور انسپکٹر کسٹمز (بی ایس- 11) توقیر احمد کو  ایف آئی اے کے اسلام آباد ہیڈ کوارٹر کے ساتھ  منسلک کیا جاتا ہے جب تک ان کے خلاف انکوائری مکمل نہیں ہو جاتی۔

ٹی این ایس کو اپنے خاص ذرائع  سے معلوم ہوا ہے کہ توقیر احمد کے خلاف کرپشن اور اختیارات کے غلط  استعمال کرنے کے سنگین الزامات ہیں،ذرائع کے مطابق مذکورہ افسر بنیادی طور پر ایف بی آر سے وابستہ تھے تاہم انھوں نے غیر قانونی طور پر اپنا انضمام ایف آئی اے میں کر ایا۔اس با کا بھی انکشاف ہو اہے کہ مذکورہ افسر او جی  ڈی سی  میں بھی رہ چکے ہیں اور وہاں اعلی افسران کے ساتھ مل کر انکوائریز بند کرانے کے غیر قانونی  عمل میں ملوث  رہے ہیں،ذرائع کے مطابق توقیر احمد کے لینڈ مافیا سے بھی تعلقات ہیں جن کی بنیاد پر انھوں نے اربوں روپے کے اثاثے بنالیے ہیں،اس سلسلے میں ایک پراپرٹی ڈیلر جابر سے بھاری رشوت لینے کے ایک کیس کی بھی تحقیقات ہو رہی ہے،ٹی این ایس کے ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ اسسٹنٹ  ڈائریکٹر افتخار احمد خان جن کی شہرت  اچھی بتائی جاتی ہے کو بھی توقیر احمد نے اپنے سیاہ کرتوت کی وجہ سے ڈبو دیا ہے۔