پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کا حکومتی فیصلہ ماننے سے انکار

 
0
225

اسلام آباد 11 مارچ 2021 (ٹی این ایس): آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے اسکولز بند کرنے کے فیصلے کو مسترد کر دیا۔

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا نے 7 شہروں میں اسکولز بند کرنے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بوجہ امتحانات اسکولزمزید بند نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے کھلے رکھیں گے اور بوجہ امتحانات وفاق کی مزید اسکولزبند کرنے کی تجویز مسترد کرتے ہیں۔ جب سب کچھ کھلا ہوا ہے تو پھر اسکولز مزید بند نہیں ہوں گے۔

کاشف مرزا نے حکومت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ مائیکرو لاک ڈاؤن کا آپشن استعمال کیا جائے۔ بچوں کی بڑی تعداد چائلڈ لیبر کا شکار ہو رہی ہے اور اسکولز میں 50 فیصد تعداد لڑکیوں کی ہے۔

واضح رہے کہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر پنجاب کے 7 شہروں میں تمام تعلیمی ادارے 15 دن کے لیے بند کر دیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے7شہروں میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد، فیصل آباد، لاہور، گجرات، ملتان، راولپنڈی، سیالکوٹ اور لاہورمیں تعلیمی ادارے 15 سے 28 مارچ تک بند رہیں گے۔

معاون خصوصی صحت فیصل سلطان نے بتایا کہ تقریحی پارک شام 6 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سندھ اور بلوچستان میں کوروناکیسزکی شرح کم ہے اور ان صوبوں میں 50 فیصد طلبہ تعلیمی اداروں میں حاضری دیتے رہیں گے۔