منی لانڈرنگ کے خاتمے کے لیے متعلقہ اداروں کو کردار ادا کرنا ہوگا: وزیر اعظم

 
0
356

اسلام آباد ستمبر 3(ٹی این ایس): وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ کے خاتمے کے لیے متعلقہ اداروں کو کردار ادا کرنا ہوگا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر داخلہ، وزیر خزانہ، وزیر تجارت اسمیت اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کو منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔دوران اجلاس ایف اے ٹی ایف کی شرائط اور ہنڈی کے خاتمے سے متعلق بھی بریفنگ ہوئی۔اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ کے خاتمے کے لیے متعلقہ اداروں کو کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی ہنڈی کی بجائے بذریعہ بینک اپنی رقوم بھجوائیں۔