وفاقی حکومت نے 22 ویں سینئیر مینجمینٹ کورس کے لئے 133 نامزد افسران کی فہرست جاری کردی ہے

 
0
415

اسلام آباد،ستمبر 11 (ٹی این ایس) وفاقی حکومت نے سینئیر مینجمینٹ کورس کے لئے پاکستان کے مختلف وفاقی اور صوبائی محکموں سے وابستہ سے وابستہ 133 نامزد افسران کی فہرست جاری کردی ہے۔

کیبنٹ سیکریٹیریٹ اور اسٹیبلشمنٹ دویژن کی طرف سے  جاری مشترکہ نوٹفِکیشن میں کہا گیا ہے کہ22 ویں سینئیر مینجمینٹ کورسکے لئے   بی ایس-19 یا اسکے برابر  133افسران  کی منظوری سی جاتی ہے جو 25 ستمبر سے شروع ہوکر 12 جنوری 2018 تک جاری رہے گا۔

نامزد افسراں کو این ایم سی لاہور، این آئی ایم کراچی اور این آئی ایم پشاور مین جمعہ 22 ستمبر 2017 کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تمام افسراں کی طرف سے طبی سند جمع کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ کورس کے لئے ان کی 250 000 روپے کی فیس انکے متعلقہ محکمے ادا کریں گے۔

فہرست میں پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس کے 12 پولیس سروس کے 10،سیکرٹیریٹ گروپ کے 12،پاکستان آڈٹ اینڈ اکاونٹس سروس کے 10 ،پاکستان کسٹم سروس کے 9،فارن سروس کے 4،منسٹری آف انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ کے 3،منسٹری آف ریلویز کے 2، الیکشن کمیشن آف پاکستان کے 4،وزارت دفاع کے 3،آئی ایس آئی کے 3،کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ کے 2،حکومت بلوچستان کے 5،حکومت  خیبر پختونخواہ کے 7،حکومت پنجاب کے 6،حکومت سندھ کے 4،اور انٹیلیجنس بیورو کے 2،جبکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو،ملٹری لینڈ اینڈکنٹونمنٹ گروپ ،منسٹری آف پلاننگ ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم ،منسٹری آف کمینوکیشن ،منسٹری آف  ہیومن رائٹس ،منسٹری آف ریلیجس افیئرز،منسٹری آف پٹرولیم ، منسٹری آف نیشنل فورڈ سیکیورٹیز اینڈ ریسرچ ،سول انجنیئرنگ ڈیپارٹمنٹ،میکینیکل انجنیئرنگ ڈیپارٹمنٹ،الیکٹریکل انجنیئرنگ ڈیپارٹمنٹ،سٹور اینڈپرچیز ڈیپارٹمنٹ،نیب ،فنانس ڈویژن،نیشنل اسمبلی سیکرٹیریٹ،سینٹ سیکرٹیریٹ،کیمیکل کیڈر،آپریشن کیڈر،وزیراعظم آفس،سٹیٹسکس ڈویژن،کیپیٹل ایڈمنسٹریشن اینڈڈویلپمنٹ ڈویژن اور ایوی ایشن ڈویژن کا ایک ایک افسر شامل ہے۔