راولپنڈی (ٹی این ایس) تھانہ صدر بیرونی پولیس کی کاروائی، زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کرنے والے نو ملزمان گرفتار

 
0
9

راولپنڈی (ٹی این ایس) تھانہ صدر بیرونی پولیس کی کاروائی، زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کرنے والے نو ملزمان گرفتار ،ملزمان سے دو کلاشنکوف اور پانچ پسٹل برآمد، تفصیلات کے مطابق صدر بیرونی پولیس نے اہم کاروائی کرتے ہوئے زمین کے تنازے پر فائرنگ کرنے والے نو ملزمان کو گرفتار کر لیا زیر حراست ملزمان سے دو کلاشنکوف اور پانچ پسٹل برآمد ہوئے واقعہ پر دہشت گردی، پولیس سے مزاحمت، اور شاہراہِ عام پر رکاوٹ ڈالنے سمیت دیگر دفعات کے تحت درج مقدمہ کے دونوں فریقین نے زمین کے تنازعہ پر آپس میں شدید فائرنگ کی، واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کے وقوعہ پر پہنچنے پر ملزمان نے پولیس عملے سے بھی مزامت کی، پولیس زرائع کے مطابق ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے جا رہے ہیں ایس پی صدر انم شیر کے مطابق قبضہ مافیا یا زمینوں پر قبضہ کے حوالے سے معاملات پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے