کیا  نریندر مودی   پاکستان آ رہے ہیں؟ پاکستان میں تعینات بھارتی حکام  کی سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات

 
0
565

اسلام آباد، اگست 02(ٹی این ایس):پاکستان میں تعینات بھارتی حکام نے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات کی جس دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرنے کے باہمی تعلقات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں تعینات بھارتی حکام نے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بھارتی حکام اجے بساریہ اور جے پی سنگھ نے سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات کی ،ملاقات میں الیکشن کے بعد کی صورتحال اور پاک بھارت تعلقات پر تفصیل سے بات چیت ہوئی ،حکام نے بھارتی شہری ریشماں کی لاش کی حوالگی پرپاکستانی حکام کا شکریہ ادا کیاگیا۔

یادرہے کہ گزشتہ روز پاکستانی حکام نے بھارتی ریشما کی لاش کی حوالگی کے لئے کھوکھراپار مونا با سرحد خاص طور پر کھولی، پاکستانی حکام نے ٹرین کراسنگ بارڈ پر لاش کی حوالگی کے لئے پیدل جانے دیا، 65 سالہ ریشما بی بی پاکستان کا دورہ کررہی تھیں۔ طبیعت میں خرابی کے باعث ان کا انتقال ہوا۔

یہ بھی خیال کیا جارہا ہے کہ   یہ ملاقات بھارتی وزیر اعظم کے عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے تناظر میں کی گئی ہے۔ پی ٹی آئی نے تاحال تصدیق نہیں کی ہے کہ نریبد مودی کو دعوت دی جارہی ہے یا نہیں۔