لاہور ، اگست 02(ٹی این ایس):پی ٹی آئی کے نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی پنجاب کی وزارت اعلیٰ کی دوڑمیں شامل راجایاسرہمایوں ممنوع ادویات کی فروخت پر سزایافتہ نکل آئے۔
راجا یاسر ہمایوں کا کہناتھا کہ ماضی میں مخالفین نے سیاسی انتقام کانشانہ بنایا،لاہورہائیکورٹ ڈرگ کورٹ کے فیصلے کومعطل کرچکی،کیس زیرالتواہے جبکہ ڈرگ کورٹ کے مقدمے کا حوالہ کاغذات نامزدگی میں موجودہے۔ واضح رہے کہ راجایاسرہمایوں چکوال سے پی ٹی آئی کی ٹکٹ پررکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔راجایاسرکو2015میں ممنوع ادویات کی فروخت پرڈرگ کورٹ نے سزاسنائی تھی۔













