وزیر صحت نے مریضوں کو بروقت طبی سہولیات نہ ملنے کی صورت میں شکایات کے لیے ٹال فری سروس کا آغاز کر دیا

 
0
346

ایمرجنسی میں طبی سہولیات کی کمی کے حوالہ سے  080109000 پر کال کر کے شکایات درج کروائی جا سکتی ہیں،شکایت کے فوری حل کیلئے ہیلپ لائن سینٹر ہسپتال کا ذمہ داران سے رابطہ کر کے آپ کو مطلع کرے گا: یاسمین راشد

لاہور،ستمبر 10(ٹی این ایس):   صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمن راشد نے مریضوں کو بروقت طبی سہولیات نہ ملنے کی صورت میں شکایات کے لیے ٹال فری سروس کا آغاز کر دیا ہے۔

اس حوالے سے انھوں نے کہا کہ  ایمرجنسی میں طبی سہولیات کی کمی کے حوالہ سے  080109000 پر کال کر کے شکایات درج کروائی جا سکتی ہیں،شکایت کے فوری حل کیلئے ہیلپ لائن سینٹر ہسپتال کا ذمہ داران سے رابطہ کر کے آپ کو مطلع کرے گا۔ یہ ایمرجنسی ہیلپ لائن محکمہ صحت پنجاب اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے بنائی گئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں پر عوام کا اعتماد بڑھانے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی،ایمرجنسی میں شکایات کی نگرانی میں خود کروں گی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے  ہدایت کی ہے  ہسپتالوں کی ایمرجنسیوں میں طے کردہ طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور ہسپتالوں کا عملہ مریضوں یا ان کے رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے ۔