ڈیم کی تعمیر کے لئے چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیر اعظم  کی طرف سے قائم  کے گئے فنڈ کے لئے  پاکستانی سفارت خانے بھی متحرک ہوگئے

 
0
487

بنکاک اور کینیڈا سمیت کئی ملکوں میں پاکستانی سفارت خانوں کی طرف سے فنڈ کے اکاؤنٹ کی تفصیلات فراہم کی گئیں

اسلام آباد،ستمبر 10(ٹی این ایس):  دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لئے چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیر اعظم  کی طرف سے قائم  کے گئے فنڈ کے لئے  پاکستانی سفارت خانے بھی فعال ہو گئے ہیں۔

اس سلسلہ میں بنکاک اور کینیڈا سمیت کئی ملکوں میں پاکستانی سفارت خانوں نے پریس ریلیز جاری کی ہیں جن میں ڈیمز فنڈ کے اکاؤنٹ کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں دوسری جانب بیرون ملک پاکستانیوں نے وزیراعظم کے ڈیم فنڈ کے لئیے چندہ دینے کی اپیل کو خوش آمدید کہتے ہوئے بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا فیصلہ کیا۔