لاہور:  ایم ایم عالم روڈ پر قائم  پلازے میں آگ لگنے کے واقع  سے متعلق ریسکیو 1122 کی ابتدائی رپورٹ تیار

 
0
347

آگ میزونیٹ  فلور  پر موجود تاروں کے گھچے میں لگی، آگ  لگی یا لگائی گئی ہے اسکی  تحقیقات جاری ہیں۔رپورٹ

لاہور،ستمبر 10(ٹی این ایس):  ایم ایم عالم روڈ پر قائم  پلازے میں آگ لگنے کا واقع  سے متعلق ریسکیو 1122 نے ابتدائی رپورٹ تیار کر لی ہے۔

رپورٹ میں آگ لگنے کی وجہ     کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ آ گ میزونیٹ  فلور  پر موجود تاروں کے گھچے میں لگی ہے اور اسکے بعد یہ سوال کہ  آگ  لگی یا لگائی گئی ہے اسکی  تحقیقات جاری ہیں۔

رپورٹ میں  کہا گیا ہے کہ حادثے کے وقت پلازے میں کوئی  اہم سرکاری دفتر  موجود نہیں تھا، آگ کے باعث  تیسری  منزل کے 3کمرے  متاثر ہوئے۔ 43 افراد  کو بحفاظت پلازے سے نکالا گیا، گھٹن سے متاثر 7 افراد کو   اسپتال منتقل  کیا گیا،ایک فرد چھلانگ  لگانے کے باعث جاں بحق ہوا۔رپورٹ کے مطابق  پلازے میں واٹر ہائیڈرنٹ  اور ہنگامی  خارجی راستے موجود ہیں اور 35 افراد  انتظامات  کے باعث  خود سے باہر نکلے۔