گوجرہ میں 25 افراد کے غندہ گروہ کے حملے گھروں اور گلیوں میں خواتین اور صحافی سمیت متعدد لوگوں کی مارپیٹ کی،5 زخمی، غندہ گردی سے علاقہ میں خوف و ہراس

 
0
293

ساجد وینس اور مانی جٹ سمیت بیس سے پچیس افراد پر مشتمل گروہ کی دن دیہاڑے کی کاروائی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لئے لمحہ فکریہ

گوجرہ،ستمبر 10(ٹی این ایس): گوجرہ شہر میں خوف و ہراس کی فضا اس وقت قائم ہوئی جب بیس پچیس افراد پر مشتمل گروہ  غنڈہ گردی کرتے ہوئے نواحی محلہ شاہ عالم کالونی میں ایک گھر میں گھس کر دو خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اس کے بعد وہاں پر موجود نوجوان کو پر تشدد کیا گیا بعدازاں کلمہ چوک گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کے پاس نوجوان محمد عدیل کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور چوک ملکاں والہ میں سینئر صحافی ملک نذیر کی موبائل شاپ پر موجود ان کے تین بیٹے عثمان، فرقان، عرفان، کو تشدد کا نشانہ بنایا اور شاپ پر فائرنگ بھی کی جس کی وجہ سے شاپ کے شیشے ٹوٹ گئے۔

واضع رہے غنڈہ گردی کرنے والے افراد  کے سرگرم کارکن ساجد وینس اور عبدالرحمن عرف مانی جٹ سمیت بیس سے پچیس افراد پر مشتمل گروہ نے یہ کاروائی دن دیہاڑے کی ہے انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لئے لمحہ فکریہ ہے اس دہشت گردی پر کیا عمل ہوتا ہے سول سوسائٹی صحافی تنظیموں،سیاسی و سماجی حلقوں کے لوگوں کا انتہائی سخت ردعمل سامنے آ رہا ہے شہر بھر میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے۔