صوبے کے پسماندہ علاقوں کی ترقی کو اولین ترجیح دی جائے گی کیونکہ وسائل پر صرف عوام کا حق ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب

 
0
318

لاہور،ستمبر 10(ٹی این ایس):  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ صوبے کے پسماندہ علاقوں کی ترقی کو اولین ترجیح دی جائے گی کیونکہ وسائل پر صرف عوام کا حق ہے ۔

رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ سے ملاقات میں انھوں نے کہا کہ یہ حق عوام کوواپس کرنے کیلئے آخری حد تک جائیں گے،وزیر اعظم عمران خان سے جو امید یں عوام کو ہیں، اسے پورا کریں گے،ہمارا کام نئے پاکستان اور تبدیلی کو عملی شکل دے گا ۔ وزیراعلیٰ پنجاب  نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے 100روزہ ایجنڈے پر عمل درآمد کیلئے تیزی سے کام کر رہے ہیں، 100روزہ ایجنڈے کے تحت کئے جانے والے اقدامات پر پیش رفت کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ ہو گی۔