لاہور،ستمبر 10(ٹی این ایس): مار نہیں پیار کا نعرہ محض نعرہ رہ گیا،ایک اور سکول ٹیچر کا بچے پر تشدد سامنے آ گیا۔کاہنہ میں آٹھ سالہ کمسن طالب علم پر معلم ایوب نے مبینہ تشدد کیا جس کے نتیجہ میں کمسن بچہ شکیل زخمی ہوگیا۔
والدین نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان گرلز ہائی سکول کاہنہ کے استاد نے بچے پر ڈنڈے برسا دیے۔ بچے کے والدین نے سکول ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست تھانہ کاہنہ میں جمع کروا دی۔