حمزہ شہباز شریف بھرپور سیاسی سرگرمیاں، پارٹی قائدین اور کارکنان کیساتھ مسلسل رابطے

 
0
321

لاہور،ستمبر 10(ٹی این ایس):  پاکستان  مسلم لیگ کے مرکزی پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں  پنجاب اسمبلی کے قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف بھرپور سیاسی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں جن میں پارٹی قائدین اور کارکنان کیساتھ مسلسل رابطے بطور خاص شامل ہیں۔

حمزہ شہباز ملک بھرسے پارٹی عمائدین، سینئرسیاستدانوں، ٹکٹ ہولڈرز، موجودہ و سابق پارلیمینٹیرئینز، نوجوانوں اور سیاسی کارکنان سے اجتماعی اورانفرادی طور پر  ملاقاتیں کر رہے ہیں۔پر جوش شرکاء  کا پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت پربھرپور اعتماد کااظہار کررہے ہیں۔

پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہونے والی ان ملاقاتوں اور ورکرز اجلاسوں میں حمزہ شہباز کی چھوڑی ہوئی سیٹ این اے 124 پر ضمنی الیکشن، قومی سیاسی امور، تنظیم سازی، مستقبل کے لائحہ ء عمل پرتفصیلی مشاورت، سیاسی کارکنان کو اہم ذمہ داریاں تفویض، کارکنان کے تحفظات دور کرتے ہوئے ضروری سفارشات اعلیٰ قیادت تک پہنچانے کا عندیہ، محترمہ کلثوم نواز کی جلد صحتیابی قائد محترم نوازشریف کی جلد رہائی،  قیادت کی صحت و سلامتی اور حکومت کی طرح  اپوزیشن میں بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی بھرپور سرخروئی کے لئیے خصوصی دعاء کی گئی۔