سجاول:جاتی میں پانی کی قلت کے خلاف سینکڑوں کاشتکاروں کی احتجاجی ریلی،مین شاھراہ پر دھرنا دیکر 7 گھنٹے تک شاہراہ بلاک کردی

 
0
447

سجاول، اگست 02(ٹی این ایس):جاتی میں پانی کی قلت کے خلاف سینکڑوں کاشتکاروں کی احتجاجی ریلی،مین شاھراہ پر دھرنا دیکر 7 گھنٹے تک شاھراہ بلاک کردی،ٹرانسپوٹ کھڑی ہوگئی،تفصیلات کے مطابق جاتی کی نہروں ٹنگو نالی،جاتی مائنر،شیر خانہ واہ،گڈاپ واہ،گونگڑی نالی،مالیھہ واہ،کاراتی میں پانی کی قلت کے خلاف سینکڑوں کاشتکاروں نے الھڈنو پنھور،عباس خان ملکانی،عادل لغاری،وافا حسین شاھ،خادم ونگائی،عمر بورھیو کی رہنمائی میں امام بارگاھ حسینی سے احتجاجی ریلی نکالی جو شھر کے مختلف اسٹاپ سے ہوتے ہوئے بالواہ چوک پر پنھچی جہاں پر مین شاھراہ پر سینکڑوں کاشتکاروں دھرنہ دیکر 7 گھنٹے تک مین شاھرہ بلاک کردی جس کے سبب دونوں طرف سے ٹرانسپورٹ 7 گھنٹے تک رک گئی،اور مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑہ،اس موقعے پر دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کاشتکار رہنمائوں الھڈنو پنھور،عباس خان ملکانی،عادل لغاری،خادم ونگائی،وفا حسین شاھ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کےمحکمہ اریگیشن کی جانب سے مین پنجاری واہ میں 7 فیٹ پانی چھوڑنے کے بجائے 4 فیٹ پانی چھوڑا گیا ہے جس میں سے جاتی کی ساحلی پٹی نہروں جاتیمائینر،شیر خان واہ،گڈاپ واہ،ٹنگو مائنر،مالیھہ واہ،کارات واہ میں صرف 3سے 4 انچ پانی چھوڑا گیا ہے جو ہمارے پاس نہیں پنھچتا جس کے سبب ہماری لاکھوں روپے کی فصلیں تباھ ہورہی ہیں اور انسان و جانوروں کو پینے کا پانی فراہم نہیں ہورہا ہے،انسان اور جانور پانی کے لیئے ترس رہے ہیں،ہماری فصلیں سڑنے کے سبب لاکھوں روپے کا نقسان ہورہا ہے،جب کے 7 گھنٹے سے جاری دہرنہ دینے والے کاشتکاروں سے اریگیشن انجنئر اور سیاسی شخصیات شفقت شاھ شیرازی اور ستار لوہار نے باتیں کر کے دہرنہ ختم کروایا.