ملک بھر میں کورونا وائرس سے پاکستان میں مزید 2 ہزار 118 افراد متاثر

 
0
308

اسلام آباد 06 جنوری 2021 (ٹی این ایس): عالمی وبا کورونا وائرس سے پاکستان میں مزید 2 ہزار 118 افراد متاثر ہو گئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد 4 لاکھ 92 ہزار 594 ہو گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک بھرمیں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 52 اموات ہوئی ہیں اور جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہزار 409 تک پہنچ گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے 4 لاکھ 44ہزار360مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اور 35ہزار707 زیرعلاج ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 160 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 623، خیبر پختونخوا ایک ہزار 683، اسلام آباد 428، گلگت بلتستان101، بلوچستان میں 185 اور آزاد کشمیر میں 229 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 38 ہزار395، خیبر پختونخوا میں 59 ہزار729، سندھ میں 2 لاکھ 19 ہزار452، پنجاب میں ایک لاکھ 41 ہزار393، بلوچستان18 ہزار254، آزاد کشمیر 8 ہزار 383 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 870 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔