ملک بھر میں 24گھنٹوں کے دوران 57ہزار401کورونا ٹیسٹ کئے گئے ،وزارت قومی صحت

 
0
158

اسلام آباد 24 جنوری 2022 (ٹی این ایس): وزارت قومی صحت نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 57ہزار401 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

پیر کووزارت قومی صحت کی جانب سے جاری ٹویٹ میں شیئر کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57ہزار401 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ،جن میں سے 7195افراد کےٹیسٹ مثبت آئے کورونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت آنے کی شرح12.53 فیصد رہی ۔

مزید برآں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث 8افراد جاں بحق ہوئے جبکہ1113مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔