مریم صفدر آپ نے ہی کہا تھا کہ میری لندن میں تو کیا پاکستان میں کوئی پراپرٹی نہیں، پھر 4 فلیٹس کی مالک کیسے بن گئیں، وزیر مملکت فرخ حبیب کا ٹویٹ

 
0
323

اسلام آباد 24 جنوری 2022 (ٹی این ایس): وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مریم صفدر آپ نے ہی کہا تھا کہ میری لندن میں تو کیا پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں، پھر مریم صفدر 4 فلیٹس کی مالک بن گئی ہے؟ ۔

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات نے اتوار کو مریم صفدر کے ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جو پاکستان کی غریب عوام کا پیسہ لوٹ کر لندن میں محلات بنائے اس کا جواب آج تک عدالتوں میں نہیں ملا۔

فرخ حبیب نے کہا کہ آپ نے رسیدوں کی جگہ قطری خط کا جھوٹ بولا اور جعلی کیلبری فونٹ ٹرسٹ ڈیڈ بنائی۔