وفاقی ترقیاتی ادارے کے ممبر اسٹیٹ کا دبنگ فیصلہ،نان الاٹڈپلاٹس کے الاٹ اور بک کئے گئے پلاٹ نمبر منسوخ کر دیئے

 
0
302

اسلام آباد 11 جنوری 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارے کے ممبر اسٹیٹ کا دبنگ فیصلہ،نان الاٹڈپلاٹس کے الاٹ اور بک کئے گئے پلاٹ نمبر منسوخ کر دیئے ،لینڈ ڈائریکٹوریٹ کو رہیبلیٹیشن پالیسی کے تحت تمام نان الاٹڈ پلاٹس کی فائلوں کی دوبارہ جانچ پڑتال اور بیلٹنگ کے بعد ایئرمارکنگ کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے نے نان الاٹڈپلاٹس کے الاٹ پلاٹ نمبر منسوخ کر دیئے۔ جاری لیٹر کے مطابق نان الاٹڈ پلاٹس کے جو پلاٹ نمبر بک کئے گئے تھے ، وہ تمام خالی تصور کئے جائیں گے،ان فائلوں کی دوبارہ جانچ پڑتال کرتے ہوئے بلیٹنگ کے بعد دوبارہ نمبر لگائے جائیں گے، لہذا جن فائلوں پر پہلے ایئرمارکنگ کی گئی ہے وہ تمام کی تمام ایئر مارکنگ ختم کر دی گئی ہے۔