مشینری اور گاڑیوں کی مرمت اور دیکھ بھال پر خرچ ہونے والے بجٹ کامحتاط اور مناسب استعمال ہونا چائیے، چیئرمین سی ڈی اے

 
0
169

اسلام آباد 11 جنوری 2021 (ٹی این ایس): چیئرمین وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے)۔ نےکہا کہ مشینری اور گاڑیوں کی مرمت اور دیکھ بھال پر خرچ ہونے والے بجٹ کامحتاط اور مناسب استعمال ہونا چائیے،گھاس کی کٹائی کیلئے استعمال ہونے والی دستی مشنری کی جگہ نئی اورجدید مشنری متعارف کروائی جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق چیئر مین وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے)عامر علی احمد نے گزشتہ روز شعبہ سینیٹیشن،اورشعبہ انوائرمنٹ کا دورہ کیا۔اس موقع پر بورڈ ممبران، ڈائریکٹرانوائرمنٹ اورڈائریکٹر سینیٹیشن سمیت دیگر متعلقہ شعبہ جات کے افسران اور عملہ بھی موجودتھے۔

چیئرمین سی ڈی اے نے شعبہ انوائرمنٹ کے 3ٹینکرز،12ٹریکٹرزمکمل،ایک ڈمپر،3شیزور،ایک ایکسیویٹر،ایک ڈوزر،اورشعبہ سینیٹیشن کے3بکٹ،4اسکپ لفٹر،3کمپیٹیٹر، 2سزوکی منی،2شیزور،6اسکپ لفٹر کے نئے ٹائر اور7کمپیکٹرز کے نئے ٹائرسمیت دیگر مرمت شدہ گاڑیوں کا جائزہ لیا۔انہوں نےکہا کہ مشنری اور گاڑیوں کی مرمت اور دیکھ بھال پر خرچ ہونے والے بجٹ کامحتاط اور مناسب انداز سے استعمال ہونا چائیے۔اس موقع پرانہوں نے ڈی جی منیجمنٹ کی سربراہی میں مزکورہ گاڑیوں کی مرمت اور دیکھ بھال پر لگائی گئی رقم کے انسپکشن کیلئے خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔اس موقع پر انہوں نے افسران سے مذکورہ شعبہ جات کی خراب پڑی مشنری اوران کی مرمت پراٹھنے والے اخراجات کی بھی مکمل تفصیلات طلب کرلی ہیں۔انہوں نے کہا کہ خراب پڑی مشنری اور گاڑیوں کوبھی فوری طور پر درست کیا جائے،تاہم افسران نے مذکورہ مد میں صرف کئے گئے بجٹ کامکمل ریکارڈ لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ادارہ ہذاشعبہ انوائرمنٹ کیلئے گھاس کی کٹائی کیلئے استعمال ہونے والی پرانی دستی مشنری کوبھی تبدیل کررہا ہے اوردستی مشنری کی جگہ نئی اور جدید مشنری لائی جارہی ہے۔