نیب کی وجہ سے خودکشی کے معاملے کو انسانی حقوق میں لے جائیں گے، سلیم مانڈی والا

 
0
156

اسلام آباد 16 جنوری 2021 (ٹی این ایس): ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نےکہا کہ نیب کی وجہ سے لوگ خودکشی کرتے ہیں۔ نیب کی وجہ سے خودکشی کے معاملے کو انسانی حقوق میں لے جائیں گے۔

انھوں نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی وجہ سے لوگ خودکشی کرتے ہیں۔ سلیم مانڈوی والا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسد منیر کی خودکشی کی وجہ نیب تھی کیونکہ نیب لوگوں کی پگڑی اچھالتا ہے۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ نیب کا سسٹم انسان کو اندر سے اتنا کھوکھلا کر دیتا ہے کہ وہ مر ہی جائے۔ نیب کو جس کام کے لیے بنایا گیا ہے اسے وہ کام کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اس وقت ڈری ہوئی ہے جبکہ میں نے خود کہا ہے کہ نیب میرے خلاف ریفرنس دائر کرے۔