گلاب جامن کو قومی مٹھائی قرار دے دیا گیا، گلاب جامن حکومت پاکستان کی طرف سے کروائے گئے سروے میں 47 لوگوں کی پسندیدہ مٹھائی قرار ہائی

 
0
1823

اسلام آباد جنوری 03 (ٹی این ایس): گلاب جامن کو قومی مٹھائی قرار دے دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی قومی مٹھائی کے حوالے سے ایک سرکاری سروے کیا گیا جس میں گلاب جامن نے برفی اور جلیبی کو پیچھے چھوڑ دیا۔سروے کے بعد حکومت پاکستان سے گلاب جامن کو قومی مٹھائی قرار دے دیا۔حکومت پاکستان نے قومی مٹھائی کے لیے ایک سروے کرویا جس کئے لیے حکومت کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک سوال پوسٹ کیا گیا کہ پاکستان کی قومی مٹھائی کون سی ہے۔سرکاری سروے میں 15ہزار لوگوں نے حصہ لیا جس میں 34 فیصد شہریوں نے جلیبی کے لیے ووٹ کیا جب کہ 47فیصد لوگوں نے گلاب جامن کے لیے ووٹ دیا اور صرف 17فیصد لوگوں نے برفی کو قومی مٹھائی قرار دینے کے لیے ووٹ دیا۔