پی ٹی آئی کا ایک اور اہم رہنما اپنے عہدے سے مستعفی

 
0
221

اسلام آباد 18 جنوری 2021 (ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر کے عہدے سے استعفی دے دیا۔

تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر کا استعفیٰ اسپیکر سندھ اسمبلی کو بھیج دیا گیا ہے، حلیم عادل شیخ نے بلال غفار کو پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی نامزد کردیا ہے۔

بلال غفار کو پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی نامزدکرنے کا خط اسپیکر سندھ اسمبلی کو ارسال کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے بھی استعفیٰ دیا تھا۔