وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے)کی جانب سے گزشتہ 20 یوم کے دوران 121 کمرشل اور رہائشی عمارتوں میں سے 41 کےبلڈنگ پلانزمنظور

 
0
237

اسلام آباد 21 جنوری 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے)کی جانب سے گزشتہ 20 یوم کے دوران 121 کمرشل اور رہائشی عمارتوں میں سے 41 کےبلڈنگ پلانزمنظورہوئے،87 میں سے 10 عمارتوں کو تکمیلی سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے ۔جبکہ ادارہ ہذا نے نے اس ضمن میں 80,063,953روپے کا ریونیو(محصولات)جنریٹ کئے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے ) کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول (بی سی ایس) ون کو امسال یکم جنوری سے 20 جنوری 2021 تک کل 121 بلڈنگ پلانز منظوری کیلئےموصول ہوئے،جن میں سے 107رہائشی عمارتوں کے پلانز تھے،میں سے35پلانز منظور ہوئے،33پلانز پراعتراض لگائے گئے،29پلانز زیرالتوائ ہیں۔ 14 کمرشل بلڈنگ پلانزمیں سے6 پلانز کی منظوری،ایک پر اعتراض اور 7بلڈنگ پلانز تکمیلی مراحل میں ہیں۔مذکورہ بلڈنگ پلانز کی منظوری میں سکیورٹی فیس کی عدم ادئیگی،اسٹیٹ کی جانب سے کلیئرنس نہ ہونا اور بلڈنگ وائیلیشن کے باعث تاخیر کا شکار ہوئے۔مذکورہ ادارہ نے گزشتہ 20یوم کے دوران کل 76رہائشی عمارتوں کے تکمیلی سرٹیفکیٹ کے اجرائ کیلئے درخوستیں موصول ہوئیں ،جن میں سے 10 کوتکمیلی سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے،18 پر اعتراضات اور48 تکمیلی مراحل میں ہیں۔ادارہ ہذا کو11 کمرشل بلڈنگ پلانز کی تکمیلی سرٹیفکیٹ کی درخواستیں موصول ہوئیں،ایک پراعتراض لگااور10 پر کی منظوری کیلئے کام جاری ہے۔ادارہ ہذا کے شعبہ بی سی ایس 1نے 25،ٹونے 18اورتھری نے31عمارتوں کو15یوم کے انتباہ نوٹسسز جاری کئے، بی سی ایس ون نے 2،ٹونے 4 اور تھری نے 2عمارتوں کے مالکان کو شوکاز نوٹسسز جاری کئے،جبکہ نان کنفرمنگ یوزپر3 عمارتوں کوسربمہر کیا گیا۔اس ضمن میں بی سی ایس ون نے کل 11،809،457روپے،بی سی ایس ٹو نے 38،302،865روپے جبکہ بی سی ایس تھری نے ،63129،951 روپے کاریونیو(محصولات) اکٹھے کئے۔