سینیٹر رحمان ملک کا پارلیمنٹ ہاوس کے باہر اظہار خیال، ان کا کہنا تھا کہ براڈشیٹ کیس انکوائری کمیشن کے ٹی او آرز پارلیمنٹ تیار کرے

 
0
927

اسلام آباد 22 جنوری 2021 (ٹی این ایس): سینیٹر رحمان ملک کا پارلیمنٹ ہاوس کے باہر اظہار خیال، ان کا کہنا تھا کہ براڈشیٹ کیس انکوائری کمیشن کے ٹی او آرز پارلیمنٹ تیار کرے، آئے روز کوئی نہ کوئی کیس سامنے آجاتا ہے جس سے پاکستان کی بدنامی ہو رہی ہے، حکومت عوام کو بتائے کہ بین القوامی سطح پر مختلف ممالک میں پاکستان کیخلاف کتنے کیسز زیرالتواء ہیں، میں یہ سوال پارلیمنٹ ہاؤس میں اٹھا رہا ہوں کہ پاکستان کیخلاف کیسز کی تفصیلات پارلیمنٹ کے سامنے رکھی جائے، دس سال جنرل مشرف اقتدار میں رہے اور براڈشیٹ معاہدہ اسکے دور میں دستخط ہوا، اسطرح معاہدوں کا یہ معین وقت ہوتا ہے جسکی پابندی ایک خودمختار ملک کی ذمہ داری ہوتی ہے، عالمی عدالتیں بین الاقومی معاہدوں کی خلاف ورزی پر قانونی کارا جوئی کرتی ہے، براڈشیٹ کیس کی شفاف انکوائری ہونے چائیے تاکہ ذمہ داروں کا تعین ہو، براڈشیٹ انکوائری کمیشن کے ٹی او آرز پارلیمنٹ ہاوس میں آنے چائیے، براڈشیٹ کیس انکوائری کے ٹی او آرز کو ختمی شکل پارلیمنٹ سے دلوایا جائے۔