میرے والد کی گرفتار ی کا مقصد مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت کو متاثر کرنا ہے، چودھری نثار کے مد مقابل الیکشن میں کھڑے ہونے کیستاھ ہی نیب کے ہاتھوں گرفتار کئے گئے  قمر الاسلام کی صاحبزادی کا بیان

 
0
350

اسلام آباد، جون26 (ٹی این ایس): مسلم لیگ( ن ) کے رہنما انجینئر قمر الاسلام کی صاحبزادی اسوہ اسلام نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے والد کی گرفتار ی کا مقصد مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت کو متاثر کرنا ہے ۔والدشوگر کے مریض ہیں اور ان کو انسولین نہیں لینے دی جارہی ۔

ایک ٹی وی رپورٹ کے مطابق چودھری نثار کے حلقے سے مسلم لیگ ن کے امیدوار قمر الاسلام کی صاحبزادی اسوہ اسلام نے کہا ہے کہ میرے والد ایک دیانت دار شخص ہیں اور ان کی گرفتاری کا مقصد مسلم لیگ ن کی مقبولیت کومتاثر کرناہے ۔ انہوں نے کہا کہ قمر الاسلام نیب خط کی انکوائری کے باعث نیب آفس لاہور میں تھے جب ان کوگرفتار کرلیا گیا ۔ اسوہ اسلام کا کہنا تھا کہ میرے والد کی گرفتار ی کا مقصد ان کی الیکشن مہم کو سبو تاژ کرنا ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ قمر الاسلام شوگر کے مریض ہیں اور ان کو انسولین نہیں لینے دی جارہی ۔