پاکستان کی معیشت مستحکم ہے ٗ ڈی جی آئی ایس پی آر کو معیشت پر بیانات اور تبصروں سے گریز کر نا چاہیے ٗ احسن اقبال

 
0
410

اسلام آباد اکتوبر 13(ٹی این ایس) وزیر داخلہ و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہے ٗ ڈی جی آئی ایس پی آر کو معیشت پر بیانات اور تبصروں سے گریز کر نا چاہیے ۔ایک بیان میں وزیر داخلہ نے کہاکہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہے ٗڈی جی آئی ایس پی آر کو معیشت پر بیانات اور تبصروں سے گریز کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہے ٗ غیر ذمہ دارانہ بیانات پاکستان کی عالمی ساکھ متاثر کر سکتے ہیں ۔ 2013 کے مقابلے میں معیشت بہت بہتر ہے ۔انہوں نے کہاکہ ملک میں توانائی کے منصوبوں اور بجلی کی فراہمی سے صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری سے درآمدات پر دباؤ پڑا ہے مگر قابل برداشت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ٹیکسوں کی وصولی میں دو گناْسے زائد اضافہ ہوا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے ترقیاتی بجٹ پر عمل ہو رہا ہے ۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ سیکیورٹی آپریشنز کے لئے بھی وسائل فراہم کئے جا رہے ہیں۔احسن اقبال نے کہاکہ آئی ایم ایف پروگرام پر جانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔