جنرل کارٹر کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات، آئی ایس پی آر

 
0
482

راولپنڈی اکتوبر 13(ٹی این ایس) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف نے ملاقات کی ہے جس میں مزید تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ،اس موقع پر اتفاق کیا گیا کہ سیکیورٹی معاملات پر دونوں ممالک کی افواج میں مزید تعاون بڑھایا جائے گا۔

ملاقات کے دوران برطانوی چیف آف جنرل سٹاف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں اور کامیابیوں کو بھی سراہا گیا۔اس موقع پر جنرل نکولس کارٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج خطے میں امن و سلامتی کیلئے اہم کردار ادا کررہی ہیں۔اس سے قبل برطانوی چیف آف اسٹاف نے جی ایچ کیو میں یاد گار شہدا پر حاضری اور مہمانوں کے کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے۔