سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کی گوجرخان میں امن کمیٹی کے ممبران، عوامی نمائندوں، انجمن تاجران، وکلاء اور میڈیا کے نمائندگان سے میٹنگ

 
0
326

راولپنڈی 25 جون 2020 (ٹی این ایس): سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کی گوجرخان میں امن کمیٹی کے ممبران، عوامی نمائندوں، انجمن تاجران، وکلاء اور میڈیا کے نمائندگان سے میٹنگ، پولیس ذرائع کے مطابق میٹنگ میں ایس ایس پی آپریشنز طارق ولایت،ایس پی صدرضیا ء الدین احمد،ایس ڈی پی اوگوجرخان ذوالفقار علی سمیت دیگر پولیس افسران کی شرکت۔ میٹنگ میں تمام مکاتب فکر کے علماء اور اہم سماجی شخصیات کی شرکت، سی پی اوراولپنڈی نے کہا کہ تمام مسالک کو اس مسلمہ اصول پر کاربند رہنا چاہیئے کہ اپنا مسلک چھوڑو نہ اور کسی کے مسلک کو چھیڑو نہ، اسلام ہمیں محبت اوررواداری کادرس دیتاہے،ہمیں ہر صورت مذہبی راوداری اوریگانگت کوفروغ دیتے ہوئے مذہبی منافرت کوہر صورت ناکام بنانا ہے۔ کسی بھی فورم بالخصوص سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت کے پرچار کی مذمت اور حوصلہ شکنی ضروری ہے، تمام مسالک کا مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے خلاف قانون چارہ جوئی کے لیے ہم آواز ہونا مثالی ہے، راولپنڈی پولیس کے جوان نہ کورونا وائرس ڈرتے ہیں نہ گولی سے، وہ شہریوں کی خدمت کے لیے ہمہ وقت موجود ہیں اوراپنے فرائض یوں ہی تندہی سے ادا کرتے رہیں گے، مذہبی و فرقہ وارانہ منافرت کے خلاف گوجرخان کے علماء، عوامی و سماجی نمائندگان اور امن کمیٹی کا کردار قابل تحسین ہے، تمام شرکاء نے تھانہ گوجرخان پر فائرنگ کے واقعہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کی۔ مختلف مکاتب فکر کے علماء، وکلاء، عوامی و سماجی نمائندگان اور میڈیا کی جانب سے مذہبی و فرقہ وارانہ منافرت کی بھرپور مذمت اور امن، بھائ چارے اور رواداری کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔ منبروں سے امن، رواداری اور بھائ چارے کا درس دیا جاۓ گا، علماء کرام کا متفقہ اعلان۔