راولپنڈی ایس ایچ او تھانہ کینٹ عاصم محمود نے ہمراہ ٹیم تاجر کر گھر واردات میں ملوث ایک اور ملزم گرفتار کرلیا

 
0
82

راولپنڈی( )ایس ایچ او تھانہ کینٹ عاصم محمود نے ہمراہ ٹیم تاجر کر گھر واردات میں ملوث ایک اور ملزم گرفتار کرلیا ۔ علاقہ میں تاجر کے گھر سابقہ ملازمہ اور ساتھیوں کی واردات کےمعاملے میں پولیس ٹیم نے گرفتار ملزم سے 800 آسٹریلین ڈالر اور ڈیڑھ لاکھ روپے پاکستانی کرنسی برآمد کر لی ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کے علاقہ میں تاجر کے گھر سابقہ ملازمہ اور ساتھیوں کی واردات کے معاملہ پر ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیاگیا، ملزم کی شناخت نبیل کے نام سے ہوئی، ملزم سے 800 آسٹریلین ڈالر اور ڈیڑھ لاکھ روپے پاکستانی کرنسی برآمدہوئی، مقدمہ میں قبل ازیں صباء، وقاص اور حیدر گرفتار ہوچکے ہیں، جن سے لاکھوں روپے مالیت کی لوکل و فارن کرنسی، طلائی زیورات،گھڑیاں،سیونگ سرٹیفکیٹ اور کروڑوں کی جائیداد کی دستاویزات برآمد ہوئی تھیں، ایس ایچ او نے بتایا کہ سابقہ ملازمہ سمیت ملزمان گھر کی حالیہ ملازمہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بناکر سیف اٹھا کر لے گئے تھے، گرفتار ملزماں کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا، ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان نے ایس ایچ او کینٹ اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان ومال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔