ریجنل پولیس آٖفیسر راولپنڈی ریجن سید خرم علی کا دئیے گئے اہداف اور احکامات پر پیش رفت کے حوالے سے خصوصی اجلاس کا انعقاد

 
0
134

ریجنل پولیس آٖفیسر راولپنڈی ریجن سید خرم علی کا دئیے گئے اہداف اور احکامات پر پیش رفت کے حوالے سے خصوصی اجلاس کا انعقاد، ریجنل دفتر میں منعقدہ اجلاس میں ڈی پی او اٹک، جہلم، چکوال، ایس ایس پی انوسٹی گیشن راولپنڈی اور سی ٹی او راولپنڈی سمیت دیگر متعلقین نے شرکت کی۔آئی جی پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ضلعی پولیس افسران ایف آئی آر کے بروقت اندراج کی باقاعدہ مانیٹرنگ کریں،منظم گینگز، سنگین مقدمات کے اشتہاری مجرمان کیخلاف موثر کارروائی عمل میں لائیں اور سیکورٹی سے متعلقہ معاملات میں بذات خود براہ راست نگرانی عمل میں لائیں۔ آر پی او سید خرم علی۔تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سید خرم علی نے چارج سنبھالنے کے بعد ضلعی پولیس افسران کو دیئے گئے اہداف اورآئی جی پنجاب کی جانب سے جاری کردہ احکامات پر پیش رفت کے حوالے سے ریجنل دفتر میں خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا۔اجلاس میں ڈی پی او اٹک ڈاکٹرسردار غیاث گل، ڈی پی او چکوال کیپٹن(ر)واحد محمود، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ، ایس ایس پی انوسٹی گیشن راولپنڈی زنیرہ اظفراور سی ٹی او راولپنڈی تیمور خان سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ضلعی پولیس افسران نے اپنے اضلاع سے متعلقہ اہداف پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں آر پی او راولپنڈی کو تفصیلی بریفنگ دی۔آر پی او نے تمام اضلاع کو دیئے گئے اہداف اور احکامات پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ضلعی پولیس افسران ایف آئی آر کے بروقت اندراج کی باقاعدہ مانیٹرنگ کریں، منظم اور متحرک جرائم پیشہ گروہ اور سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لیے باقاعدہ طور پر مہم کا آغاز کریں،

پولیس سٹیشن ریکارڈ کی ترتیب وتکمیل کو ہرصورت بمطابق ایس او پی یقینی بنائیں، سیکورٹی سے متعلقہ تمام معاملات کی روزمرہ بنیادوں پر ضلعی پولیس افسران براہ راست نگرانی عمل میں لائیں، علاوہ ازیں عوام الناس کی شکایات کے ازالے کے حوالے سے تمام آن لائن پورٹلز پر پنڈنگ درخواستوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں۔ تفتیش کے معیار میں مزید بہتری سمیت جدید ٹیکنالوجی کا موثر استعمال کریں، پولیس فورس کی ویلفیئر سے متعلقہ تمام معاملات کو بروقت یکسو کریں، آرپی او نے مزید کہا کہ تمام ضلعی پولیس افسران و متعلقین جاری کیے گئے احکامات اور دیئے گئے اہداف پر مقررہ ٹائم فریم میں عمل درآمد کو یقینی بنائیں