راولپنڈی: (مظہر شاہ)ایس ایچ او آر اے بازار آصف سجاد کی زیرنگرانی اے ایس آئی احمد یار کی ہمراہ پولیس ٹیم جعلساز کے خلاف کارروائی

 
0
227

راولپنڈی(مظہر شاہ)SHO آر اے بازار آصف سجاد کی زیرنگرانی اے ایس آئی احمد یار کی ہمراہ پولیس ٹیم جعلساز کے خلاف کارروائی، بچوں کا جعلی دودھ، گلوکوز، جوشاندہ اور دیگر جعلی اشیاء بنانے والا ملزم گرفتار،جعلی اشیاء برآمد۔تفصیلات کے مطابق آر اے بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچوں کا جعلی دودھ، گلوکوز، جوشاندہ اور دیگر جعلی اشیاء بنانے والے ملزم خالد کو گرفتارکرلیا،ملزم سے جعلی اشیاء برآمدہوئیں، نجی کمپنی کی جانب سے پولیس کو درخواست موصول ہوئی تھی،ایس ایچ اونے بتایاکہ ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے،ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان کا کہناتھاکہ تھوڑے سے منافع کی خاطر شہریوں کی جانوں سے کھیلنا ناقابل برداشت ہے، جعلی اشیاء تیار کر کے شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی