ایس پی ہیڈ کوارٹر تیمور خان نے بسلسلہ سپیشل ڈیوٹی آزادی مارچ پولیس لائنز میں نفری کو بریفنگ دی

 
0
281

راولپنڈی نومبر 11 (ٹی این ایس): ایس پی ہیڈ کوارٹر تیمور خان نے بسلسلہ سپیشل ڈیوٹی آزادی مارچ پولیس لائنز میں نفری کو بریفنگ دی۔ دوران بریفنگ ملازمان کو ہدایت ہوئی کہ ڈیوٹی عبادت اور فرض سمجھ کر کریں. ڈیوٹی کے دوران سختی سے چیکنگ کی جاے. کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی. دوران بریفنگ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اور ریزرو انسپکٹر اور محرر پولیس لائن کو ہدایت ہوئی کہ وہ ملازمان کو رخصت اتفاقیہ پر بھجوانے کے ذمہ دار ہوں گے. جس ملازم کا کوئی مسئلہ ہو تو اسکو ترجیح دی جائے گی۔ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر، ریزرو انسپکٹر اور محرر لائن کو ہدایت ہوئی کہ وہ MT گیٹ پر ایک رجسٹر مرتب کریگا جس میں ملازمان کے پولیس لائن سےباہر جانے کا اندراج کیا جائے گا. اور رات 8 بجے کے بعد ملازمان کو پولیس لائن سے باہر جانے کی اجازت نہ ہے۔

ملازمان سے رہائش اور کھانے کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی اور فوری ہدایت ہوئی کہ ملازمان کے مسائل کو فوری حل کیا جائے. کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈیوٹی پوائنٹس پر تمام ملازمان کو بزریعہ سرکاری ٹرانسپورٹ پہنچایا جائے گا. اور ہر ملازم کو اسکے ڈیوٹی پوائنٹس پر کھانا پہنچایا جائے گا۔ تمام افسران اور ملازمان کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آزادی مارچ کے حوالے سے الرٹ ہو کر ڈیوٹی کریں اور ہر مشکوک شخص کو چیک کریں۔ ڈیوٹی کے دوران اپنا محکمانہ کارڈ سامنے آویزاں کریں اور سب سے اچھے اخلاق سے پیش آئیں.عوام کی جان و مال کی حفاظت ہمارا کام اورفرض ھے۔